لاہور: مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے سالانہ عرس منانے کا فیصلہ

جمعرات 11 نومبر 2021 22:20

لاہور: مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے سالانہ عرس منانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2021ء) پاکستان تحریک لبیک نے تنظیم کے قائد مولانا خادم حسین رضوی (مرحوم) کا عرس منانے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تنظیم کی قیادت نے عرس کی تین روزہ تقریبات کے انعقاد کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کے پاس باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے جس کے مطابق عرس کی تقریبات 19 نومبر سے 21 نومبر تک منائی جائیں گے۔