خون سفید ہو گیا ، بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر ماں باپ اور بہن کو کلہاڑی سے قتل کردیا
واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس
سمیرا فقیرحسین پیر 15 نومبر 2021 15:21
(جاری ہے)
گذشتہ ماہ شہر قائد میں ایک بد بخت اور سفاک بیٹے نے تشدد کر کے اپنے ہی ضعیف والد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ والدہ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
شہر قائد کے علاقہ گلشن اقبال زینب اسکوائر فلیٹ میں بیٹے کے تشدد سے باپ جاں بحق ہو گیا جب کہ والدہ زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقہ گلشن اقبال زینب اسکوائر سے 70 سالہ شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جاں بحق شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مقتول بیٹے کے تشدد سے جاں بحق ہوا اور اس کی اہلیہ کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ والد کو تشدد کے بعد قتل کرنے والا بد بخت بیٹا دراصل نشے کا عادی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم والد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ قبل ازیں لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک سفاک اور بد بخت بیٹے نے اپنی ضعیف والدہ اور چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ ملزم شہزاد نے اپنی 75 سالہ ماں اور 42 سالہ چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کا اپنی ماں اور بھائی سے کئی ماہ سے 6 مرلے کے مکان کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزم نے صبح 6 بجے اپنی ماں اور بھائی کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور پولیس کو بلا کر یہ بتایا کہ ڈاکوؤں نے قتل کیا۔ لیکن بعد ازاں پولیس تفتیش کے دوران مشکوک بیان پر ملزم نے فوری طور پر اعتراف جُرم کر لیا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.