احتساب عدالت،راجہ پرویزاشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزمان کی درخواست پر نیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری

پیر 15 نومبر 2021 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزمان کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست پر نیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور کیسمندری اور رتو ڈیرو رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران شریک ملزمان سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی اور سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت نے ریفرنس چیلنج کردیا، ملزمان کے وکیل نے کہاکہ ریفرنس نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کیا گیا،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس احتساب عدالت کا نہیں بنتا، عدالت نے جواب کیلئے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔