پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباداورررجسٹراد کواپریٹیو کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار تشویش اگلے اجلاس میں تمام افسران کی حاضری یقینی بنانے اور ایف آئی اے حکام کوبھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 نومبر 2021 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباداورررجسٹراد کواپریٹیو کی اجلاس میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا،کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے اجلاس میں تیاری کے ساتھ نہ آنے پرناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں تمام افسران کی حاضری یقینی بنانے اور ایف آئی اے حکام کوبھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس کنوینرشاہدہ اخترعلی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہا?س میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری داخلہ ،نیب ،ایف آئی اے اور آڈٹ حکام نے شرکت کی اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹ ہا?سنگ سوسائٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا کمیٹی نے اجلاس میں کمشنر اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور رجسٹرار کواپریٹیو کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب تک یہ افسران اجلاس میں موجود نہیں ہونگے اس وقت تک ان ہا?سنگ سوسائیٹیوں کے معاملات کے متعلق فیصلے نہیں کئے جا سکتے ہیں کمیٹی کی جانب سے دونوں سو سائیٹیوں کے بارے میں ایف آئی اے کیسز کے بارے میں استفسار پر ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے مطلوبہ معلومات دستیاب نہیں ہیں جس پر کمیٹی نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا کمیٹی نے اراکین نے اجلاس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت رجسٹرار کواپریٹیو کی عدم شرکت پر اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر کمیٹی نے ہا?سنگ سوسائیٹیوںکے بارے میں سالانہ میٹنگز منعقد نہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔

۔۔۔اعجاز خان