ہواوے نے اپنی سب سے بڑی ہیلتھ لیب قائم کر دی

ہفتہ 20 نومبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ نے اپنی سب سے بڑی ہواوے ہیلتھ لیب میڈیا کے لیے کھول دی ہے۔ یہ لیب چین کے شہرڈنکوان میں سٴْنگشان لیک میں واقع ہی4,680 اسکوائر میٹرز پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کی تیاری پر 200 ملین یوآن لاگت آئی ہے ۔ یہ لیب فیلڈ میں موجود ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی 80 اقسام کی ٹیسٹنگ کی درخواستوں پر اعانت فراہم کرے گی۔

ہواوے اس وقت متعدد ہیلتھ لیباریٹریاں چلا رہا ہے تاکہ صحت سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کا مطالعہ کیا جا سکے۔ ان میں شیانگ لیب بھی شامل ہے جو صحت اور فٹنس ٹیکنالوجیز کے لیے جدید استعمال کے کیس پر توجہ دیتی ہے۔ سٴْنگشان لیک ہیلتھ لیب کے قیام کا مقصد عالمی معیار کی ہیلتھ اور فٹنس ٹیکنالوجی آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ بناناہے جو پروڈکٹس کی آر اینڈ ڈی، اسٹینڈرڈز کی آر اینڈ ڈی، سرٹیفکیشن،نمائش اور انڈسٹری انکیوبیشن سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ برسوں میں، ہواوے کے اسمار ٹ ویئر ایبل اور ہیلتھ بزنس نے کئی جدید، سائنسی بنیادوں پر صحت اور فٹنس کی پروڈکٹس اور خدمات پیش کیں ہیں۔ میڈیا کے لیے مخصوص دن کے موقع پرہیلتھ اور فٹنس کے میدان میں ہواوے نے ماضی میں کی گئی تحقیق کے نتائج بھی پیش کیے تاکہ زیادہ اس بات کی زیادہ واضح تفصیلات پیش کی جا سکیں کہ لیب کس طرح اپنی فنکنشل اور ریسرچ کی ذمہ داریاں پورا کرے گی۔

ایک نمائش میں تین ملین یوآن کا پلیٹیو سمولیشن لیباریٹری شامل تھی جو سطح سمند سے 6,000 میٹرز تک بلندماحول کو ہو بہو نقل کرتا ہے تاکہ اس بات کو ٹیسٹ کیا جا سکے کہ آکسیجن کا بھرپور ہونا کس طرح انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے۔لیب میں تحقیق کرنے والوں کے لیے ضروری سہولتیں موجود ہیں کہ وہ مختلف اونچائی اور موسمی حالات کے انسانی جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیمائش کرسکیں اور تجزئیے کے لیے بلندی کا انتہائی درست ڈیٹا حاصل کر سکیں۔

لیب میں ایک پیشہ ورانہ آپٹیکل موشن کیپچر سسٹم بھی موجود ہے جس میں 28 ہائی اسپیڈ انفراریڈ کیمرے موجود ہیں جو 10,000 ہرٹز کے پیک سیمپلنگ ریٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اور اشیاء کی وسیع رینج کی ریکارڈنگ کے قابل بناتے ہیں جن میں حرکت کرتی ہوئی گولی جسے ملی میٹری کی سطح تک درستی سے ریکارڈنگ شامل ہے۔انسانی جسم کی حرکت اوربلندی کے ڈیٹا مطالعے کے ساتھ،ہواوے کو امید ہے کہ وہ اپنی اسمارٹ ویئر ایبل پروڈکٹس کے لیے نئے اور جدید فیچرز تیار کر سکے گا۔

لیب کا ایکسرسائز فزیولوجی ریسرچ کا شعبہ بھی کارڈیوپلمونری فنکشن اور میٹابولزم میٹرز، ہارٹ ریٹ بیلٹس اور ہائی پرفارمنس ٹریڈملز کے آراستہ ہے جسے ریسرچ کرنے والے VO2میکس، کیلوری کے استعمال اور ورک آؤٹ کے دوران ہارٹ ریٹ کی مانیٹرنگ کر سکتے ہیں۔اس سال میں اب تک، لیباریٹری پہلے ہی تقریباً 192,500 کلومیٹر رننگ کا ڈیٹا حاصل کر چکی ہے جو دنیا خط استوا کے گرد ساڑھے چار چکروں کے برابر ہے۔ہواوے کی اسمارٹ ویئرایبل پروڈکٹس 100 سے زائد ورک آوٹ موڈز کو سپورٹ کرتی ہیں جس ان لیبس کی بدولت ہے۔ان میں پہاڑ پر چڑھنا، پیراکی، ٹیبل ٹینس، گالف اور ملٹی فنکشنل اسپورٹس شامل ہیں۔