چین کے تجارتی شراکت دار وں کی تعداد 230 مما لک سے زائد ہے، چینی نا ئب وزیر تجارت

جمعرات 25 نومبر 2021 16:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) چین کے نائب وزیر تجارت رن ہونگ بین نے کہا ہے کہ وزارت تجارت بیرونی تجارت کے استحکام کیلئے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک نیا سلسلہ جاری کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی تجارت مناسب حد کے اندر چل سکے۔انہوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ رواں سال کے آغاز سے، پیچیدہ اور شدید اندرونی و بیرونی صورتحال کے تناظر میں چین کی بیرونی تجارت نے نسبتاً تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے اور بہت سی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بیرونی تجارت کا پیمانہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ چین کے تجارتی شراکت دار دنیا بھر کے 230 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ یومیہ درآمد اور برآمد کا تجارتی حجم 15 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رہا ہے، اور دنیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قریب تر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کی بیرونی تجارت قومی معیشت اور عالمی معیشت کی شراکت میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

چین کی وزارت تجارت نے حال ہی میں " چودہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران بیرونی تجارت کی اعلیٰ معیاری ترقی کی حکمت عملی " جاری کی۔ اس دستاویز سے 2035 میں بیرونی تجارت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے روشن امکانات دکھائے گئے ہیں اور چودہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران بیرونی تجارت کی ترقی کے اہداف کا تعین کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :