تحریک انصاف حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس سے پہلے کسی اور حکومت میں نہیں ہوئے ،شہرام خان ترکئی

مردان صوابی روڈ صوبے کا سب سے بڑا اور میگا پر اجیکٹ ہے ،شوے اڈہ میں فلائی اوور کی منظوری دیدی گئی ہے،جلد فائنل ڈیزائن بھی منظور ہو جائیگا،وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

جمعرات 25 نومبر 2021 23:27

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے پہلے کسی اور حکومت میں نہیں ہوئے ہیں ضلع صوابی میں مردان صوابی روڈ جو کہ دس ارب روپے کا منصوبہ ہے پورے صوبے کا سب سے بڑا اور میگا پر اجیکٹ ہے شوے اڈہ میں فلائی اوور کی منظوری دیدی گئی ہے ،جلد فائنل ڈیزائن بھی منظور ہو جائیگا، تعلیم صحت انفرسٹرکچر روزگار کے مواقع اور دوسرے ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائینگے میں نے ووٹ حق اور سچ کے لیے مانگا تھا اور آپ لوگوں کی مکمل سپورٹ اور محنت کی وجہ سے آج صوابی میں ترقیاتی کام جاری اور ہورہے ہیں جو اس سے پہلے یہاں کے عوام کے لئے کسی اور حکومت نے شروع نہیں کئے تھے انہوں نے کہا کہ کالو خان میں عوام کو آمدورفت کی سہولت مہیا کرنے کے لیے کالوخان انٹر پاس بن رہا ہے جو کہ یہاں کے عوام کی ضرورت ہے صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں جو بھی پیسہ ترقیاتی کام کیلئے مختص ہوتا ہے وہ سو فیصد اس منصوبے پر لگتا ہے اس میں کسی کو ایزی لوڈ نہیں ہوتا صوابی کے ہر گاؤں میں روڈ بن رہے ہیں ادینا چھوٹا لاہور موٹروے انٹرچینج بھی بن جائے گا موٹروے سے صوابی کے تمام زمین قیمتی ہو گئی ہے گجو خان میڈیکل کالج اربوں روپے کا منصوبہ ہے جس پر کام جاری ہے اور بہت جلد مکمل ہو جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ٹوپی میں تیس کروڑ کا ہسپتال بن رہا ہے جبکہ ڈاگئی ہسپتال پر کام آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے آپ لوگوں کا شناختی کارڈ صحت انصاف کارڈ ہے اور ہر ہر کارڈ پر 10 لاکھ روپے کی مفت علاج اچھے سے اچھے ہسپتال میں ہو رہا ہے جس نے بڑی بیماریوں کے علاج بھی شامل ہیں اس کے علاوہ شوے اڈہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے شازیب کالج بن رہا ہے اب وہاں کے بچوں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیوں کے لیے آپ لوگوں کے لئے گراؤنڈ اور پارک بھی بنائینگے۔