رانی مکھرجی کا’ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں اپنے کردار کا دفاع

جمعہ 26 نومبر 2021 12:04

رانی مکھرجی کا’ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں اپنے کردار کا دفاع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بالی ووڈ کی مشہور و معروف ہیروئن رانی مکھرجی نے اپنی اور شاہ رخ خان کی 1998 کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے اپنے کردار کا دفاع کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انکا فلم میں ٹینا کے کردار میں اتنی گہرائی تھی کہ شاہ رخ خان جو راہول تھے وہ ان کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ٹینا کچھ اس قسم کی تھی کہ اسے حاصل کرنا کسی کے لیے بھی کافی مشکل تھا، جس کے باعث راہول کو ان کے قریب آنے کے لیے بہت زیادہ دلچسپی دکھانا پڑی۔

واضح رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ پر مبنی فلم تھا جس میں شاہ رخ اور رانی مکھرجی کے علاوہ کاجول بھی تھیں۔ اس فلم کے لکھاری اور ہدایتکار کرن جوہر تھے۔ تاہم کئی سالوں تک لوگوں نے اس فلم میں شاہ رخ کا کردار خواتین سے دیوانگی کی حد تک قریب ہونے پر مبنی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :