پاسما نے حکومت سندھ کی جانب سے مقررکردہ گنے کے نرخ 250 روپے فی من کے نوٹیفیکیشن کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 26 نومبر 2021 17:01

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاسما نے حکومت سندھ کی جانب سے مقررکردہ گنے کے نرخ 250 روپے فی من کے نوٹیفیکیشن کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس پرعدالت عالیہ نے حکومت سندھ سے پندرہ روزکے اندرجواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں پاسماسندھ زون کی جانب سے گنے کے نرخوں کانوٹیفیکیشن عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کے بعدحکومت سندھ کی جانب سے مقررکردہ گنے کے نرخ 250 روپے فی من کااعلان معطل ہوگیاہے اورنرخ گزشتہ سال کے مطابق 202روپے فی من ہوگئے ہیں اس نئی صورتحال کے بعد سندھ کے کاشتکاروں نے گنے کی کٹائی میں مزیدکمی کردی ہے سندھ کے کاشتکاروں نے حکومت سندھ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں 250 روپے کوکم قراردے کرگنے کی کٹائی پہلے ہی سست رفتاری سے شروع کی تھی پاسماکی جانب سے حکومت سندھ کے فیصلے کوچیلینج کرنے اورگنے کے نرخ 202 روپے فی من ہوجانے کے باعث گنے کی کٹائی میں مزیدکمی آنے کاامکان ہے واضح رہے کہ پاسما سندھ زون نے سال 2018 اور2019 میں بھی حکومت سندھ کے مقررکردہ نرخوں کو ماننے سے انکارکرتے ہوئے ان نرخوں کوعدالت میں چیلینج کیاتھااورامسال بھی یہی حکمت عملی تیارکی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :