خیبرپختونخوااسمبلی میں دیربالامیں پولیس آسامیوں کیلئے ٹیسٹ کوالیفائی کرنیوالے امیدواروں کی عدم تعیناتی پراراکین سراپااحتجاج بن گئے

جمعہ 26 نومبر 2021 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں دیربالامیں پولیس اسامیوں کیلئے ٹیسٹ کوالیفائی کرنیوالے امیدواروں کی عدم تعیناتی پراراکین سراپااحتجاج بن گئے ۔

(جاری ہے)

پی پی رکن ثناء اللہ نے توجہ دلاونوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس میں کابسٹیبلزبھرتی کیلئے بونیر،سوات اور شانگلہ میں ایٹا ٹیسٹ پاس کرنیوالے تمام امیدواروں کوملازمت فراہم کی گئی جبکہ دیربالا کے امیدواروں کو نظرانداز کیاگیاجوکہ ان کے ساتھ زیادتی ہے یہ152امیدواربنتے ہیں 31دسمبرتک ویٹنگ لسٹ کی مدت مکمل ہوجائے گی 37کے قریب خالی اسامیاں موجود ہیں لہذا بھرتیوں کی اجازت دی جائے ،جماعت اسلامی کے رکن عنایت اللہ نے کہاکہ یہ انتہائی کم اسامیاں ہیں اگردیگراضلاع میں نئی اسامیاں پیدا کی گئی ہیں تو دیربالامیں بھی اسامیاں پیداکرکے تعیناتی کی جائیں حافظ عصام الدین نے الزام لگایاکہ سابق وزیرقانون سلطان محمد نے جنوبی وزیرستان میں کلاس فوراسامیوں پر چارسدہ کے لوگ بھرتی کئے جوڈیوٹی بھی سرانجام نہیں دے رہے ہیں سپیکرنے کہاکہ متعلقہ اضلاع میں دیگرضلعوں سے بھرتیوں نہ کی جائیں اگرکوئی اس میں ملوث پایاگیا تو افسرکیخلاف کارروائی کرینگے،ڈی پی اوزکی طرف سے ڈیمانڈپربعض اضلاع میں اسامیاں پیدا کی گئیں لیکن دیربالامیں تو پوسٹیں تخلیق ہی نہیں کی گئی تھیں آئی جی کے مطابق ویٹنگ لسٹ پر موجود امیدواروں کو پہلے ایڈجسٹ کیاجائے گا وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ دیربالامیںاسامیاں کم تھیں اور امیدوارزیادہ کوالیفائی ہوئے کچھ اسامیاں پروموشن میں ایڈجسٹ ہوئے نئے تھانے بننے پر کچھ لوگ وہاں ایڈجسٹ کئے نئی اسامیوں کیلئے فنانس کے پاس کیس لیکرجاناپڑے گا یہ مسئلہ اہم نوعیت ہے اس کیلئے تھروپراپرچینل آنا ہوگاانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دیربالامیں31دسمبرتک امیدواروں کی تقرری کی جائیگی۔