۵صوبائی حکومت صوبے میں جدید اور معیاری فنی تعلیم و تربیت کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،عبدالکریم

جمعہ 26 نومبر 2021 19:35

گ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو جدید اور انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت فراہم کر یں، ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج حیات آباد میں سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سنٹر اف ایکسیلینس صوبے کے اساتذہ اور طلباء کو جدید فنی تربیت دینے کے لیے ایک انقلابی اقدم ہے،سنٹر ،یورپین یونین،جرمن ایمبیسی،نارویجین ایمبیسی،giz, اور وفاقی حکومت کے تعاون سے قائم کیا گیاہے، KPTEVTA نے اس ادارے میں بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ چیف ماسٹر ٹرینر کی تعیناتی کرکے سنٹر آف ایکسیلنس پشاور سنٹر کے قیام کے لیے راہ ہموار کی،جدید سہولیات سے آراستہ سنٹر، اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے بھی اعلیٰ معیار کے کورسز پیش کرنے کے قابل ہو گیا ہے، اس سنٹر کی وجہ سے خیبر پختونخوا TVETA سیکٹر کی ترقی کے ساتھ ساتھ صوبے میں نوجوانوں کی ملازمت میں اصافہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کی صنعتی ترقی کے حوالے سے مثبت پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو جدید خطوط پر فنی تربیت دے کر صوبے میں صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں،خیبر پختونخوا کی جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھ کر سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے افغانستان اور سنٹرل ایشیاء کے ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے چار گیٹ وے کھول دیئے گئے ہیں جس سے صوبے میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،معاون خصوصی نے صوبے کے مختلف سیکٹرز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہیں،آخر میں معاون خصوصی نے ایم ڈیTEVTA, کالج کے پرنسپل اور ڈونرز ایجنسیوں کا سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ سنٹر کو مزید فعال کرکے ان میں تعلیم و تربیت کا دورانیہ بڑھایا جائی