کوسوو و میں مسلح شخص کی سکول بس پرفائرنگ،3افراد ہلاک

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:09

کوسوو و میں   مسلح شخص کی سکول بس پرفائرنگ،3افراد ہلاک
پریسٹینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) کوسووومیں   مسلح شخص کی سکول بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2طالب علم ،بس ڈرائیور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کوسووومیں نامعلوم شخص  کی سکول بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا، لڑکی اور ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک 14سالہ طالب علم زخمی ہو ئے ۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے سربراہ سکندر دریشاج نے  بتایا کہ زخمی طالب علم کی حالت خطرے سے باہر ہے  ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کے پاس اے کے 47 گن  تھی ۔گلوجن  گائوں کے سربراہ مصطفیٰ سلیمانی نے  بتایا کہ سکول بس بچوں سے بھری ہوئی تھی۔کوسوووکے صدر وجوسا عثمانی نے   اپنے بیان میں اس  حملے کی  شدید مذمت کی  ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مجرموں کو گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کی  بس پر حملہ ہماری سلامتی اور نظم و نسق کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔