جنوبی افریقی ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ، یورپی یونین کے افریقی ریجن سے سفری تعلقات منقطع

نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا،طبی ماہرین ، صورتحال پر غور کیلئے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:39

جنوبی افریقی ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ، یورپی یونین کے افریقی ریجن سے سفری ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) یورپی یونین نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیئے ہیں۔ برسلز سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ افریقہ میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ سے کورونا ویرینٹ کے پھیلائو کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔ صورتحال پر غور کیلئے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔