افغانستان، ڈکیتی،کار چوری کے الزام میں 11 افرادگرفتار

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں پولیس نے ڈکیتی اورکار چوری کے الزام میں 11 افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے صوبائی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی اورکار چوری کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 11 افراد کوگرفتار کر لیا مولوی ادریس نے کہا کہ گرفتار ملزمان مسلح ڈکیتی سے لے کر کار چوری تک مختلف جرائم میں ملوث ہیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان سے ایک مسروقہ کار اور 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔