پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا پر آگاہی سیمینار

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام کشف اقبال کئیرسنٹر (پنجاب چیپٹر) کے اشتراک سے ’تھیلیسیمیاسے آگاہی اور تحفظ‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرکالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران ، طلبائو طالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے تھیلیسیمیا سے متعلق سیر حاصل بات چیت کی۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے مفت تھیلیسیمیا کی سکریننگ کا انتظام بھی کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کو نظر انداز کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جانی چاہیے ۔