واٹر ٹینکروں کی ہڑتال سے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

اتوار 28 نومبر 2021 00:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ،سینئر نائب امیر مولانا نیازمحمد مولانا خدائے نظر ،حاجی محمدنور اخونذادہ ،مولانا محمد ابراہیم ودیگر نے کہا کہ واٹر ٹینکروں کی ہڑتال سے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ایک طرف سے واسا حکام کی ہفتہ اور اتوار کے روز پانی کی بندش سے عوام سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور دوسرے طرف ہائی کورٹ کی ڈیڈ لائن سے قبل پولیس کی جانب سے ٹریکٹروں والوں کو تنگ کرنے سے ہڑتال نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا انہوں نے کہا کہ ٹریکٹروں کی ہڑتال پرحکومت کے پاس متبادل انتظام نہیں کہ عوام تک پانی پہنچائے میونسپلٹی نے آج تک عوام کو ایک ٹینکر پانی تک نہیں دیا ہے اکثر علاقے سالہا سال سے واٹر ٹینکروں کے پانی پر انحصار ہے ان علاقوں کو نہ واسا پانی فراہم کررہے ہیں اور نہ اب واٹر ٹینکرز ہڑتال کی وجہ سے پانی مل رہی ہے آخر عوام کیا کرے انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکروں پر پابندی سے پہلے حکومت متبادل دیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی واٹر ٹینکروں کی مطالبات سنجیدگی سے لیے پانی بحران کا معاملہ سنگین ہو چکا ہیانہوں نے کہا کہ شہر ناپرسان ہے پوچھنے تک کوئی تیار نہیں اور نہ عوام کی مشکلات کااحساس ہے اکثر علاقے پینے کی پانی سے محروم ہے عدالت اس کا بھی نوٹس لے۔