صدر مملکت کی ترک صدر سے ملاقات ، دو طرفہ تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور باالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اتوار 28 نومبر 2021 20:45

اشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے اشک آباد میں مٴْلاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور باالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا