اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 29 نومبر 2021 13:09

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام اسپیکر قاسم خان نے ڈیلی ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔

اسپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مرحوم کی صحافت کے شعبے کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان اور صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔