اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، ساڑھے تین کلو آئس بر آم

پیر 29 نومبر 2021 13:30

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، جہانزیب خان نامی ملزم سے 3.5 کلو آئس برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، ملزم کی جانب سے اسلام آباد سے ابو ظہبی منشیات لے جانے میں ناکام بنادیا گیا ، اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے لیا،مسافر کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :