چٹاگانگ ٹیسٹ ، بنگلادیشی شائقین کی شاہین آفریدی کیخلاف جملے بازی

بنگلادیشی شائقین کی جانب سے شاہین آفریدی پر میتھیوویڈ کا نام لیکر طنز، پیسر کا بھرپور جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 16:22

چٹاگانگ ٹیسٹ ، بنگلادیشی شائقین کی شاہین آفریدی کیخلاف جملے بازی
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) چٹاگانگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شاندار پرفارمنس رہی اور انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن انہیں دوران میچ سٹیڈیم میں کچھ شائقین کے خراب رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ بنگلادیش کے شائقین کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی پر طنز کا واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب وہ باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے۔

اس دوران جب شاہین نے جمپ لگاکر گیند کو باؤنڈری سے روکا تو اس بنگلادیشی تماشائیوں نے شاہین کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے طعنے دیے اور انہیں میتھیو ویڈ کا نام لے کر جملے کسنے لگے۔
خیال رہے کہ میتھیو ویڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کو تین چھکے مار کر پاکساتان کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی شائقین کی جانب سے شاہین آفریدی کو دیئے گئے طعنے زیادہ دیر نہ چلے کیونکہ شاہین آفریدی نے بہترین انداز میں طنز کا جواب دیا ۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لیکر پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط کرلی ۔
بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔