امریکہ نے 27 روسی سفارتکاروں کو اہل خانہ سمیت نکلنے کا حکم دیدیا

پیر 29 نومبر 2021 19:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) امریکہ نے 27 روسی سفارتکاروں کو اہل خانہ سمیت ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ، بائیڈن انتظامیہ نے 27 روسی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکا سے چلے جانے کا حکم دے ہے جو 30 جنوری کو امریکہ سے روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی بھی روک دی ہے۔روسی سفیر اناتولی انتونوف کا کہنا ہے کہ امریکہ سے روسی سفارتکاروں کو نکالا جارہا ہے، ان کے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27 افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو روس واپس چلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :