حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،شوکت یوسفزئی
ہریونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کی سہولیات اور سپورٹس گراؤنڈز بنانے کے لئے 3ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن مواقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ محنت کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں،صوبائی و زیر محنت و ثقافت
منگل 30 نومبر 2021 00:24
(جاری ہے)
صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اراکین اسمبلی پیر فدا آصف خان اور ملک واجد اور ڈائریکٹر سپورٹس اسفندیار خٹک بھی اس موقع موجود تھے تقریب میں صوبہ بھر سے مختلف کھیلوں کے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور یہ کھیلوں کے مقابلے جمعہ تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کھیلوں کے فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس گراونڈز کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔تقریب کے آغاز پر ہر ضلع کی ٹیم میں شامل دستوں نے مار چ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے انڈر 21خیبر پختونخوا گیمز میلہ کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اگر تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی یکساں سہولیات اور مواقع دئے جائیں تو پوری قومی ٹیم کے پی سے بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کھیلوں کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی کھیلوں کو فروغ دیا جائے تا کہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکے۔کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں جرائم اور منشیات میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے معاشرے میں صبر و برداشت کا عنصر پیدا ہوتا ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہو تی ہیںمزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.