Live Updates

چئیرمین نیب کی ویڈیو سب سے پہلے میرے پاس لائی گئی

چیئرمین نیب کی ویڈیو کچھ لوگ میرے پاس لائے تھے مگر میں نے ان کو روک دیا تھا اور انھیں کہا کہ ہم اس کام میں نہیں پڑیں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 نومبر 2021 14:40

چئیرمین نیب کی ویڈیو سب سے پہلے میرے پاس لائی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2021ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کچھ لوگ میرے پاس لائے تھے مگر میں نے ان کو روک دیا تھا اور انھیں کہا کہ ہم اس کام میں نہیں پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق اینکر ندیم ملک نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے جج ارشد ملک کی ویڈیو کا ایک حصہ ابھی آپ کے پاس موجود ہے جو کسی بھی وقت جاری کیا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو سے متعلق بہت چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔کیونکہ اس میں کسی اور طاقتور شخصیت کا بھی احتجاج ہو سکتا ہے۔شاید اسی لیے مریم نواز کی آڈیو کلپس جاری کی جا رہی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں ایسی چیزوں کا حصہ نہیں بنتا۔نہ ہی ہم کوئی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہیں، البتہ کوئی اور ویڈیو ہمارے پاس لائے تو اس کا ہم ضرور معائنہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دوست کچھ لوگوں کو میرے پاس لائے اور کہا کہ ان کے پاس بہت ساری ویڈیو موجود ہیں۔چیئرمین نیب کی بھی ویڈیو کچھ لوگ میرے پاس لائے تھے مگر میں نے ان کو روک دیا تھا اور انھیں کہا کہ ہم اس کام میں نہیں پڑیں گے۔میں نے کہا تھا اور کوئی جو مرضی کرے ان ویڈیوز کے ساتھ لیکن ہم اس کام میں نہیں پڑیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی نیب نے سختی سے تردید کر دی تھی۔

نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ سب چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نیوز ون نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تصویر کے ساتھ ایک فون کال کی ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس میں ایک شخص ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ نیوز ون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آواز نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہے اور انہوں نے خاتون کو ہراساں کیا
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات