کورونا کی نئی خطرناک قسم ، کویت کی غیرملکیوں کے لیے اہم ایڈوائزری

کویتی حکومت نے مقامی اور غیر ملکیوں کو فی الحال ملک نہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 11:44

کورونا کی نئی خطرناک قسم ، کویت کی غیرملکیوں کے لیے اہم ایڈوائزری
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) عالمی وباء کورونا کی نئی خطرناک قسم ’اومیکرون‘ سامنے آنے کے بعد کویت کی غیرملکیوں کے لیے اہم ایڈوائزری میں کویتی حکومت نے مقامی اور غیر ملکیوں کو فی الحال ملک نہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ۔ کویت اردو نے مقامی روزنامہ الانباء کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ سطح کے حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ کویت کے شہری اور غیرملکی ابھی ملک چھوڑ کر نہ جائیں کیوں کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق پیشرفت کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق شدہ سرکاری معلومات نہیں ہیں ، حکومت کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور ہر ایک کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے تاہم مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا انحصار وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال پر ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایک اور خلیجی ملک قطر نے دنیا میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کردی ، ملک کی 'ٹریول اینڈ ریٹرن پالیسی' کی اپ ڈیٹ جاری ‘ گرین اور ریڈ لسٹوں کو گروپ اے اور بی میں تقسیم کردیا گیا ، قطر میں ابھی تک نئے کورونا وائرس ویرینٹ Omicron کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن صحت کے حکام نے دنیا بھر میں نئے تغیر پر خدشات بڑھنے کی وجہ سے پیر کو قطر کے ایم او پی ایچ نے کوویڈ 19 کی تازہ ترین پیشرفت کے مطابق ملک کی 'ٹریول اینڈ ریٹرن پالیسی' کو اپ ڈیٹ جاری کیا۔

نئی ہدایات میں گرین اور ریڈ لسٹوں کو گروپ اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے میں قطر کے تمام شہری اور رہائشی شامل ہیں ، جنہیں قطر کے اندر یا باہر وزارت صحت عامہ کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کے ذریعے مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے یا جن کے پاس مشروط طور پر منظور شدہ ویکسین ہے، یا جو دوحہ کے اندر کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور ان کی بحالی صحت کو کم از کم 14 دن گزر چکے ہیں۔

گروپ بی پہلے سے منظور شدہ اور آن ارائیول ویزا کے ساتھ دوحہ آنے والوں کے لیے قرنطینہ اور ٹیسٹ پالیسی کی فہرست دیتا ہے ، اس زمرے میں گرین لسٹ کے تحت آنے والے ممالک کے مسافروں اور MoPH سے منظور شدہ ویکسین کے ذریعے مکمل طور پر ویکسین لگوائی گئی ہے یا مشروط طور پر منظور شدہ ویکسین میں سے ایک وصول کی گئی ہے انہیں قرنطینہ سے مستثنیٰ ہے لیکن ریڈ لسٹ والے ممالک سے آنے والوں کے لیے ہوٹل پہنچنے پر دو دن کے لیے قرنطینہ ضروری ہے۔