بحرین ؛ لیبر اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد غیرملکی گرفتار

گرفتاریاں لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی، قومیت‘ پاسپورٹ اور رہائشی امور کے ڈائریکٹوریٹ اور جنوبی گورنریٹ کے تعاون سے چلائی گئی ایک مہم کے نتیجے میں عمل میں لائی گئیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 15:56

بحرین ؛ لیبر اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد غیرملکی ..
منامہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) خلیجی ملک بحرین میں لیبر اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایل ایم آر اے) نے قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور کے ڈائریکٹوریٹ اور جنوبی گورنریٹ کے تعاون سے جنوبی گورنریٹ میں غیر ملکی ملازمین کے جمع ہونے کی جگہوں اور متعدد دکانوں پر ایک معائنہ مہم چلائی ، اس مہم کے نتیجے میں متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا جو بحرین میں ایل ایم آر اے کی دفعات اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مشترکہ معائنہ کی مہموں کا مقصد مقامی مارکیٹ کو مستحکم کرنا اور کسی بھی خلاف ورزی یا غیر قانونی طریقہ کار کی نشاندہی کرنا ہے جو لیبر مارکیٹ کی انصاف پسندی ، لچک اور مسابقت کو متاثر کر سکتے ہیں ، اتھارٹی لیبر مارکیٹ میں غیر قانونی طریقوں سے نمٹنے میں حکومتی ایجنسیوں کی کوششوں کی حمایت میں معاشرے کے کردار کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چند روز قبل بحرین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی سیل سے منسلک متعدد افراد پکڑے گئے تھے ، بحرین میں حکام نے ایک دہشت گردی سیل سے وابستہ متعدد ارکان کو گرفتار کیا ، مشتبہ افراد کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب یہ لوگ سکیورٹی اور سول اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔ اس حوالے سے بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر قومی انٹیلی جنس ایجنسی ، سی آئی ڈی کے تعاون سے ایک فعال سیکورٹی آپریشن کیا گیا ، اس دوران سکیورٹی اور سول امن کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، ان کے قبضے سے ہتھیاراور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے ، یہ ہتھیار بیرون ملک سے بحرین پہنچائے گئے جب کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گرد عناصر بھی اسی ملک میں موجود دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں تھے۔

متعلقہ عنوان :