امریکا میں اسکول میں طالب علم کی فائرنگ،3طلبا ہلاک، 8افراد زخمی

بدھ 1 دسمبر 2021 18:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سی3 طلبا ہلاک اور 8افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں15سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3طلبا ہلاک اور6طلبا اورایک ٹیچر سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوگرفتارکرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سی15سی20 راؤنڈ فائرکئے۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل طالب علم نے کلاس اٹینڈ کی۔ پولیس کی حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکارکردیا اوروہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔