دوحا میںطالبان کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ، تھامس ویسٹ

طالبان وفد کیساتھ دہشتگردی، محفوظ راستے، تمام افغانوں کے حقوق اور پائیدار مفادات پر بات ہوئی، بیان

بدھ 1 دسمبر 2021 19:41

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ دوحا میں 29 اور 30 نومبر کو طالبان کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوئی، طالبان وفد کیساتھ دہشتگردی، محفوظ راستے، تمام افغانوں کے حقوق اور پائیدار مفادات پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دوحا میں طالبان وفد کے ساتھ انسانی بحران پر عالمی برادری کے ردعمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے طالبان پر زور دیا ہے کہ اپنی تمام صفوں میں معافی کے اپنے وعدے کی پاسداری یقینی بنائیں اور انتقامی ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں کے ذمہ داروں کو پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان انتقامی ہلاکتوں، افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز (اے این ایس ایف) کے سابق ارکان کی جبری گمشدگی کی اطلاعات پر امریکی تشویش سے آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :