مینگورہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے، سروے کے لئے ماہرین کی ٹیم جنوری میں مینگورہ کا دورہ کرے گی، فضل حکیم خان یوسفزئی
بدھ 1 دسمبر 2021 23:21
(جاری ہے)
اجلاس میں تینوں شہروں کے لئے ٹریفک ماسٹر پلان کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر غور ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اربن موبیلیٹی اتھارٹی انجینئر عادل جمیل، ٹریفک انجینئر اسداللہ جان اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی اور ٹریفک ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیر مین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پہلی بار صوبے کے بڑے شہروں کے لئے ٹریفک ماسٹر پلان بنائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں شہروں میں آبادی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں ٹریفک سے جڑے مسائل نے جنم لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک ماسٹر پلان بننے سے آئیندہ برسوں کے لئے منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی اور پلان کے مطابق ضروریات کا خیال رکھنا آسان ہو جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مینگورہ میں ٹریفک کم کرنے کے لئے جدید پہلوؤں کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ٹریفک پلان کے لئے سروے کے تحت ماہرین کی ٹیم جنوری میں مینگورہ شہر کا دورہ کرے گی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کے نئے دور میں داخل ہوا ہے اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کے قریب ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیب میں 573حاضرسروس ملازمین کیخلاف 70ارب کے کرپشن کیسز چلنے کا انکشاف
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ
-
لاہور، بیوی سے جھگڑے پر باپ نے غصے میں 3ماہ کے بیٹے کو پٹخ ڈالا
-
حکومت کا بیرون ملک میڈیکل تعلیم کیلئے این او سی کی شرط نافذ کرنے کا فیصلہ
-
غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی،سرفرازبگٹی
-
فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کیلئے دنیا اکٹھی ہو رہی ہے‘علیم خان
-
نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا‘ اسحاق ڈار
-
قبائلی ایجنسی جہاں 4 گیس فیلڈ ملک کو گیس فراھم کررہے ہیں ،سپریم کورٹ
-
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ذریعے قومی سطح پر صوبے کا تصور موثر طور پر واضح ہوا ،وزیراعلی میرسرفرازبگٹی
-
شاہ محمود قریشی کا 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر ساری جماعت بے حد خوش ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
چیلنجز کے بغیر اقتدار نہیں ملتا، حکومت 5سال پورے کریگی‘ خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.