تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے،محسن شیخانی
ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے،چیئرمین آباد کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 1 دسمبر 2021 23:55
(جاری ہے)
محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی میں تعمیراتی شعبہ کو نقصان ہوگا تو سیکڑوں ذیلی صنعتوں کو بھی نقصان ہوگا،ہمارے شہر کے انجینئرنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل انجینئرز کو روزگار ملنا مشکل ہوگا،تعمیراتی شعبے سے اسکلڈ اور غیر اسکلڈ لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تعمیراتی پروجیکٹس کی این او سیز کی اپروول کے لیے سنگل اتھارٹی قائم کی جائے اور اس اتھارٹی کو کوئی بھی چیلنج نہ کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام قوانین پر عمل کرنے اور اربوں روپے کی ٹیکس ادا کرنے کے عمارتیں تعمیر کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور عمارتوں کی مسماری کے احکام جاری کیے جاتے ہیں،محسن شیخانی نے کہا کہ سنگل اتھارٹی رجسٹریشن سے سندھ میں تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا جس سے سندھ کے عوام کو روزگار ملے گا اور سندھ کی معیشت کو بھی ترقی ملے گی۔ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ 12 ماہ کے اندر کراچی کے لیے ماسٹر پلان بنایا جائے اورماسٹرپلان کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔ ماسٹر پلان سے کراچی کے انفرا اسٹراکچر کو فائدہ ملے گا اور ماسٹر پلان ڈاکیومنٹیشن اور دیگر معاملات پر بھی غور ہوگا۔ ہم نے وزیر اعلی سندھ سے کہا ہ کہ پنجاب طرز کا سندھ میں بھی کمیشن قائم کیا جائے تاکہ ہر کیس کو قانونی کے مطابق سنا جائے اور مسئلے کو ختم کیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلی سندھ سے جن مسائل اور قوانین پر بات کی ہے اگر قانون بن جائیں اور لیگل کام کرنے والوں کو تحفظ ملے تو یہا ں کے بلڈرز اور ڈیولپرز میں اتنا پوٹینشل ہے کہ کراچی جو اس وقت پاکستان کے ریونیو میں 62 فیصد حصہ ہے وہ 120 فیصد ہوسکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.