کوٹری کی عدالت سے اشتہاری روپوش قرار دیاگیا ملزم سجاول ضلع کا خودساختہ پرائس کنٹرول افسر بن گیا
نوکریوں کے جعلی آرڈر دیکر کروڑوں روپے لوٹنے اور شہریوں سے بداخلاقی کی شکایات نوکریوں کے نام پر کروڑوں روپے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے ارکان کے خلاف کاروائی کرکے متاثرین کو رقوم واپس کی جائیں ، شہری
بدھ 1 دسمبر 2021 23:57
(جاری ہے)
ذائع کا کہناہے کہ سندہ میں دوہزار بارہ میں نوکریوں پر پابندی کے عرصے میں مذکورہ شخص ایم کیوایم الطاف کا سرگرم کارکن ہونے کے ناطے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے جعلی آرڈر دیکر سینکڑوں نوجوانوں سے کروڑوں روپے اینٹھ چکا ان جعلی آرڈرس پر کئی افراد نوکریوں پر لگ گئے جن کی تنخواہیں بھی روک دی گئیں تھیں ، جبکہ دیگر سینکڑوں نوجوان نوکری جوائن نہ کرسکے اور انہوں نے اس شخص کے خلاف احتجاج کیا، بعد ازاں کء سالوں تک رلنے کے بعد اس کے سجاول کے گھرکے باہر احتجاج کرکے دھرنادیا اور مقامی بااثر شخصیات کی مداخلت اور یقین دہانی پر احتجاج ختم کیاگیا، تاہم پیسے واپس نہ مل سکے ، اسی طرح کراچی کے متاثرین نے بھی اس کے خلاف کراچی میں علیحدہ سے احتجاج کیااور کمپلینٹس کی ہیں ، جبکہ کوٹری تھانہ میں اس کے خلاف مقدمہ نمبر ایک سو چھتیس درج کیاگیااور سول کورٹ کوٹری نے اس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئے ہیں ، مدعی نے دوہزار اٹھارہ میں سجاول میں کمپلینٹ سیل ایس پی آفس میں درخواست بھی دی جس پر اسے گرفتارکرکے سیاسی مداخلت پر رہاکردیاگیا۔
کراچی کے متاثرین کا کہناہے کہ مذکورہ جعلساز گروہ میں دڑو کا ذوالفقار گگو، سجاول کے چند دیگر افراد بھی شامل ہیں،اور ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی بھی جعلی آرڈر کے معاملات میں ملوث رہے ہیں ۔ ، ان کے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ہڑپ کرچکے ہیں ۔ جس کی ریکوری کے لئے احتجاج بھی کیاہے لیکن بااثرسیاسی افراد اس کو پناہ دئے ہوئے ہیں ،مقامی شیرازی گروپ کے پاس فیصلے میں اس نے پیسے واپس لینے کی حامی بھری اور انیس لاکھ روپے کی رقم بیچ کے افراد کو دی لیکن ہمیں واپس نہیں ملی ہے ، جبکہ سیاسی اثررسوخ اور پی پی ایم این اے کی وجہ سے پولیس کوئی مدد نہیں کررہی ہے ، ابھی تک دربدرہیں ، مذکورہ فراڈی شخص اس وقت سجاول میں پرائس کنٹرول کا بڑاافسربنا لوگوں کو ٹھگنے میں مصروف ہے ، ادھر محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سندہ کے ٹھٹھہ آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندرت اللہ صدیقی نے رابطے پر بتایاکہ ان کے پاس گریڈ پانچ کا ایک انیومیریٹر عبدالرشید نام کا ہے ، لیکن سجاول میں محکمہ کا کوئی دفترہی نہیں ہے ، جبکہ کسی بھی عدالتی وارنٹ سے ناواقف ہیں ۔ علاوہ ازیں شہریوں کی جانب سے انہیں مذکورہ شخص کے افسر بن کر ٹھگنے کی شکایت پیش کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں سوشل میڈیاپر شہریوں کے خلاف بداخلاقی کی پوسٹیں کرنے کئے جانے کی بھی شکایات دی گئی ہیں ۔لیکن تاحال کاروائی نہ ہوسکی ہے ، شہریوں کاکہناہے کہ نوکریوں کے نام پر کروڑوں روپے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے ارکان کے خلاف کاروائی کرکے متاثرین کو رقوم واپس کی جائیں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.