انسان محنت کرتا رہے اسے پھل ملتا رہے گا ‘ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

اچھائی کا راستہ مشکل ضرور لیکن اس کی کامیابی اطمینان دیتی ہے ‘ گلوکار کی گفتگو

جمعرات 2 دسمبر 2021 10:50

انسان محنت کرتا رہے اسے پھل ملتا رہے گا ‘ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں جتنی محنت کی اس کا پھل مل گیا ہے ، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ انسان محنت کرتا رہے اسے پھل ملتا رہے گا کیونکہ خدا کی ذات ہی سب سے زیادہ انصاف پسند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالی ہے ایک چیز اپنے پلے سے باندھ لی کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے دو ہی راستے ہیں، ایک راستہ برائی اور ایک اچھائی کا راستہ ہے اور اب میری مرضی ہے جس پر چاہے چل لوں۔

اچھائی کے راستے میں رکاوٹیں بھی آتی ہیں لیکن اس کی کامیابی آپ کو اطمینان دیتی ہے اور یہ خدا کا انعام ہوتا ہے ۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ اپنے بچوں کواچھی تعلیم اور تربیت د ی ہے اور اس مالک کی ذات کا شکر ہے کہ مجھے اپنی اولاد کی جانب سے سکھ ہی ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :