طیب اردوان نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا

نائب وزیر خزانہ نیئر الدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:32

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ترک صدر طیب اردوان نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں بڑھتی مہنگائی، کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹایا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اب تک ترکی کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے 40 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ میں لیرا کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ کو تبدیل کیے جانے کا حکم گزشتہ رات دیرگئے جاری کیا گیا جس کے بعد وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جسے ترک صدر نے منظور کرلیا۔ترک صدر نے نائب وزیر خزانہ نیئر الدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ کو گزشتہ سال نومبر میں اس وقت عہدے پر فائز کیا گیا تھا جب ترک صدر کے داماد نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔