وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے زرعی اراضی کو نہری پانی کی فراہمی کے لئے پختہ کھالے کا افتتاح کر دیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی میں زرعی اراضی کو نہری پانی کی فراہمی کیلئے پختہ کھالے کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقامتی آفیسرووئم جلیل طارق ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ حافظ مجیب الرحمن ، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و افسران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا کہ نہری پانی کی فراہمی سے فصلوں کی پیداوار پر مثبت اثر پڑے گا۔ جلیل طارق نے کہا کہ پختہ کھالا 71 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا گیاہے جو 132 ایکڑزرعی زمین کو سیراب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی ستر فیصد فنڈنگ ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کے تحت ہوئی ہے۔