لڑکیوں میں سگریٹ پینے کا رجحان بڑھ رہا ہے

معاشرے میں بڑھنے والی طلاق کی شرح کی ایک بڑی وجہ لڑکیوں کی سگریٹ نوشی کی عادت بھی ہے: نوشین حامد

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:35

لڑکیوں میں سگریٹ پینے کا رجحان بڑھ رہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پارلیمانی سیکرٹر ی صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ لڑکیوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نقصانات سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پناہ کیزیراہتمام تمباکو نوشی کے خلاف قومی مذاکراہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بھی سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے والی خواتین کو طلاق کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔نوشین حامد نے انکشاف کیا کہ معاشرے میں بڑھنے والی طلاق کی شرح کی ایک بڑی وجہ لڑکیوں کی سگریٹ نوشی کی عادت بھی ہے جس کے باعث انہیں ان کے ازدواجی معاملات بگڑ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :