کمرشل تھیٹرکی طرف آنیوالوں کی اکثریت پڑھی لکھی نہیں ہوتی‘افتخارٹھاکر

پنکچر لگانے اور الیکٹریشن سمیت کئی کام کئے ،اس کے باوجود پڑھائی نہیںچھوڑی

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:05

کمرشل تھیٹرکی طرف آنیوالوں کی اکثریت پڑھی لکھی نہیں ہوتی‘افتخارٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء)سینئر کامیڈین اداکارافتخارٹھاکرنے کہا ہے کہ پوری دنیامیں تھیٹراورفلم میںجولوگ آتے ہیں وہ پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاںکمرشل تھیٹرکی طرف آنے والے 80سی85فیصد لوگ پڑھے لکھے نہیںہوتے،میں نے اسلام آبادسے تھیٹر شروع کیا،میر ے ایک دوست مجھے تھیٹرکی ریہرسل دکھانے لے گئے اور جب مجھ سے پوچھا گیا ریہرسل کیسے لگی جس پر میں نے کہا اس میں تووہ کردار ہے ہی نہیںہوشائقین کو بٹھائے رکھے اور سلسلہ آگے چل نکلا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرو یومیںافتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں نے پنکچر لگانے اور الیکٹریشن سمیت کئی کام کئے اورپھر تھیٹر کی طرف آ گیا ،میںنے اس کے باوجود پڑھائی نہیںچھوڑی کیونکہ اس کے بغیروقت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے لگتا ہے میری جسامت کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر مسکراہتے ہیں اسی لئے کامیڈی میری چوائس تھی کیونکہ مجھے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔