بابراعظم کو میں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما کو کیسے آئوٹ کرنا ہے: رمیز راجہ
میں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروائیں، ایک فیلڈرشارٹ لیگ ،ایک 45 کے اینگل پر کھڑا کریں،شاہین100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان سوئنگ یارکر کریں،آپ اسے آئوٹ کرلوگے:چیئرمین پی سی بی
ذیشان مہتاب جمعہ 3 دسمبر 2021 12:05
(جاری ہے)
رمیز کے مطابق انہوں نے بابر کو کہا کہ میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں لیکن ہندوستان بھی کرک ویز کا استعمال کرے گا اور پھر وہ آپ کے خلاف ایک چال چلائے گا، تو اس پلان سے ہمیں کوئی فائدہ ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔
بابراعظم کو اپنے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے رمیز راجہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ روہت نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں کے خلاف کس طرح جدوجہد کی ہے جیسا کہ انہیں ایشیاء کپ 2016ء اور چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں محمد عامر کے خلاف آئوٹ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ رمیز راجہ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ بابر یہ جاننا چاہتا تھا کہ پاکستانی ٹیم کس طرح روہت شرما سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے۔ میں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروائیں، ایک آدمی کو شارٹ لیگ اور 45 کے اینگل پر کھڑا کرو۔ بس وہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان سوئنگ یارکر کریں اور اسے سنگل نہ دو بلکہ سٹرائیک پر رکھو، آپ اسے آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوجائو گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 151 رنز تک محدود کرنے کے بعد 10 وکٹوں کی شاندار فتح حاصل کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.