حکومت سندھ کے چپے چپے کو سرسبز بنا نے کیلئے اقدامات کررہی ہے،نوابزادہ محمد تیمورتالپور

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:26

کراچی۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپورنے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین سندھ ہمارا مشن ہے، سندھ حکومت ’’گرین سندھ مہم ‘‘کے تحت سندھ کے چپے چپے کو سرسبز بنا نے کیلئے اقدامات کررہی ہے، شہر کراچی میں ہی مختلف مقامات پر شہری جنگل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، صوبائی وزارت جنگلات سندھ کو سرسبز بنا نے کیلئے بلدیات سمیت ہر ادارے سے تعاون یقینی بنا ئے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی ارشاد احمد سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی نے کہا کہ ڈی ایم سی ضلع کورنگی کی حدود میں شاہ فیصل ،ملیر، ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں مختلف مقامات پراربن فاریسٹ کے قیام اور بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم عوام کے تعاون سے چلا نے کا ارادہ رکھتی ہیں لہذا وزارت جنگلات سند ھ اس حوالے سے ڈی ایم سی کورنگی سے تعاون کرے جس پر صوبائی وزیر جنگلات نے ڈی ایم سی کورنگی کو ہریالی مہم کے فروغ کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔

متعلقہ عنوان :