محکمہ آبپاشی کو موجودہ پانی کے وسائل کو بروئے کر لا کر فوڈ سیکورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیئے،ارشدایوب خان
جمعہ 3 دسمبر 2021 23:48
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی تمام ذمہ داریوں اور ترقیاتی پورٹ فولیو سمیت جاری و نئی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر نے تمام منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے محکمے کے حکام کو محکمہ آبپاشی کی پراپرٹی پر قائم تجاوزات کو ہٹانے ، لٹیگیشن سیکشن مزید مستحکم کرنے اور سیکرٹری آبپاشی کو بذات خود ضرورت پڑنے پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے پانی کے راستوں ، نہروں کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بنانے گئے سنٹرلائزڈ میکینزم کو سراہا اور کہا کہ محکمے میں نا اہل اور بد عنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود صوبے کے تمام بڑے منصوبوں کا دورہ کرینگے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو واٹر ریسورس کمیشن اور ورسک ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر ایک تفصیلی بریفنگ د ی گئی۔ اگلے ہفتے ورسک ری ماڈلنگ پراجیکٹس کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ارشد ایوب نے حکام کو تمام منصوبے ڈونرز، ورلڈ بینک اور اے ڈی پی وغیر ہ کو دکھانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے محکمے میں تبادلوں و تعیناتیوں پر پابندی سمیت ضم شدہ اضلاع کے تمام منصوبوں کو خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے صوبے کے پانی کا حصہ استعمال کرنے کے لئے چشمہ رائٹ کینال پراجیکٹ اور فزیبلٹی پر کام تیز کرنے کے علاوہ موجودہ قوانین میں وقت کی ضرورت کے مطابق ترامیم کی بھی ہدایات جاری کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.