غیر متنازعہ، غلطیوں سے پاک اور سب کے لیے متفقہ ووٹر لسٹیں ترتیب دینا الیکشن کمیشن کاپختہ عزم ہے،جاوید اقبال
درست ووٹرزلسٹوں کی تیاری اہم قومی فریضہ ہے جس سے الیکشن کمیشن نہایت ذمہ داری کے ساتھ عہدہ برا ہو رہاہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن
جمعہ 3 دسمبر 2021 23:49
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر، ضلعی الیکشن آفیسر وصام خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ سمیت ڈاکٹر عابد علی عابد،محمد عظیم گجر،روبینہ آصف کھرل،بشیر مسیح بھٹی ،ذکیہ رانی شعبانہ نازو دیگر پر مشتمل ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ارکان اور سینئر میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن (الیکٹورل رولز)جاوید اقبال نے کہا کہ ووٹرزلسٹوں کی تیاری اہم قومی فریضہ ہے جس سے الیکشن کمیشن نہایت ذمہ داری کے ساتھ عہدہ برا ہو رہاہے اور اس قومی مہم کے حوالے سے قومی الیکشن کمیشن ہر سطح پر کام کر رہا ہے ، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کے انداج کی اس مہم کی قومی و صوبائی اور علاقائی سطح پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔غلطیوں سے پاک اور ہر حوالے سے مکمل ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لیے جاری قومی مہم میں عوامی عدم دلچسپی اہم مسئلہ ہے۔ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام شہریوں خصوصا خواتین کو جاری قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لینا ہو گی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ محمد توصیف قادر اور ممبران ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے عوامی آگہی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن کوتفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکااجلاس کو بتایا کہ ووٹر لسٹوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے اندراج کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ مدت میں 21دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔محمد توصیف قادر نے مزید بتایا کہ عوامی آگہی کے لیے 7دسمبر کو ووٹ کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنر ل قومی الیکشن کمیشن جاوید اقبال نے اس موقع پردرست ووٹرز فہرستوں کی تیاری کے لیے مقامی میڈیا کی طرف سے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ م ثر عوامی آگہی کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی میں ضلع ننکانہ کیسینئرمیڈیا نمائندگان کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.