افغانستان، کابل میں بم دھماکہ، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:19

افغانستان، کابل میں بم دھماکہ، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 4   میں بم دھماکہ ہوا۔ چینی ذرائع ابلاغ نے وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ 4 کے علاقے تیمنی میں ہوا لیکن اس میں کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے ایک گلدان میں نصب کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 30 نومبر کے بعد کابل میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔