انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں سیمیرو آتش فشاں پھٹ پڑا،انخلاءکا عمل جاری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:10

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں سیمیرو آتش فشاں پھٹ پڑا،انخلاءکا ..
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں سیمیرو آتش فشاں پھٹ پڑا۔ چینی ذرائع ابلاغ نےنیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے قائم مقام ترجمان عبدالمہری کے حوالے سے بتایا کہ سیمیرو آتش فشاں ہفتہ کو  پھٹ پڑا اور راکھ کے بادل پھیلنا شروع ہوئے۔

(جاری ہے)

لوماجنگ ڈسٹرکٹ کے سربراہ   نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے   سےایک پل کو نقصان پہنچا ہے ۔قریبی علاقوں سے مقامی لوگوں  کے  انخلاءکا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :