صوبہ پنجاب میں تاحال گندم کی بوائی کا 95فیصد ہدف مکمل ہو چکا ہے،سید حسین جہانیاں گردیزی
گندم کی بوائی و پیداواری اہداف کے حصول کے لیے صوبہ بھر میں مہم کامیابی سے جاری ہے،وزیر زراعت پنجاب
ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر نے پنجاب کے لیے 16.2ملین ایکڑ ہدف مقرر کیا تھا جبکہ ہم نے اسے بڑھا کر 16.7ملین ایکڑ کیا ہے تاکہ ہدف سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا اور ساہیوال ڈویڑن کے علاوہ تمام ڈویڑنز آج تک گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں۔وزیر زراعت نے وفاقی وزیر سید فخر امام کو کھاد کے لیے پنجاب کے مقرر کردہ کوٹے سے کم سپلائی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کی مجموعی پیداوار کا پنجاب کا کوٹہ 70فیصد ہے اس ضمن میں یوریا کی سپلائی کوٹہ کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ گندم کے 2کروڑ 20لاکھ میٹرک ٹن کے پیداواری ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کو ارسا کی جانب سے 28فیصد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث ربیع کے دوران پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ امسال بارش نہ ہونے کے باعث بارانی علاقوں میں گندم کی نشوونما اور مطلوبہ پیداوار ی اہداف کے حصول میں مسائل درپیش ہیں۔ امسال گندم کی منظورہ شدہ اقسام کے 10لاکھ بیگز بحساب 1200/-روپے فی بیگ سبسڈی پرفراہم کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 1کروڑ ایکڑ رقبے پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جارہا ہے۔ ربیع فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے کسان کنونشنز، سیمینارز اور فارمر گیدرنگز کے انعقاد سمیت نمائشی پلاٹس قائم کیے جارہے ہیں۔12ارب 54کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ مالی سال 2021-22کے دوران اس منصوبہ کے تحت گندم کی مشینی کاشت کے فروغ کے لیے 50فیصد سبسڈی پر 1ارب روپے سے زیادہ کی جدید زرعی مشینری سمیت دیگر زرعی مداخل فراہم کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ وفاقی حکومت زرعی مداخل کی مقرر کردہ کوٹہ کے مطابق صوبوں کو سپلائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔مزید برآں ملک بھر میں کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.