ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

اتوار 5 دسمبر 2021 19:20

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) چونیاں تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بروقت ڈیلیوری اور طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پرخاتون بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی،خاتون کے ہاں دو بچوں کی پیدائش تھی ایک بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ورثاکا کہناتھا کہ مریضہ نے ایک بچے کو لیبر روم میں جنم دیدیادوسرے بچے کی ڈیلیوری کے لئے 8گھنٹے درد کی شدت سے تڑپتی رہی لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔متاثرہ خاتون کی حالت خراب ہونے پر لاہور ریفر کیا گیا، خاتون ایمبولینس میں ہی درد برداشت نہ کرتے ہوئے بچے سمیت جان کی بازی گئی۔

متعلقہ عنوان :