Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان کے حلقے انتخاب ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

پیر 13 اکتوبر 2025 19:19

وزیراعلیٰ بلوچستان کے حلقے انتخاب ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کی حمایت ..
ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے حلقے انتخاب ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میںہزاروں افراد نے شرکت کی، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ڈیرہ بگٹی کی فضاء گونج اٹھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے حلقے انتخاب ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی پاکستان ہاوس سے میر آفتاب خان بگٹی کی ہدایت پر ٹاون چیئر مین میر عزت اللہ بگٹی وڈیرہ دلمراد بگٹی کی قیادت میں ہزاروں افراد پر مشتمل افواج پاک کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی میں قبائلی عمائدین معتبرین اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی مقررین نے کہا ہم وزیراعلی سرفراز خان بگٹی ایم این اے میان خان بگٹی کے وژن کے تحت پاک افواج کے حق میں ریلی نکال کر انکے ساتھ یکجہتی کرنے اور دشمنان پاکستان کے خلاف افواج پاک کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں ڈیرہ بگٹی کے غیور عوام محب وطن ہیں ہمیں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت ہے بھارتی اور افغان کی جارحیت کا پوری قوم ملکر منہ توڑ جواب دیا جائے گا اس موقع پر پاکستان اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی جس سے ڈیرہ بگٹی کی فضاء گونج اٹھی ۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات