ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹرہائوس بنانے کا منصوبہ منظور

1 ارب 86 کروڑ سے زائد لاگت کا تخمینہ ، گندے نالے کو ڈھانپ کر ٹرانسپورٹ یارڈ بنایا جائیگا

پیر 13 اکتوبر 2025 19:41

ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹرہائوس بنانے کا منصوبہ منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایل ڈی اے کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹر ہائوس بنانے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ سلاٹرہائوس بنانے کے منصوبے میں 1 ارب 86 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی، گندے نالے کو ڈھانپ کر ٹرانسپورٹ یارڈ بنایا جائے گا جبکہ سلاٹرہائوس میں جدید طریقے سے مینول سلاٹرنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے منصوبے کا جامع پلان بھی تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے اس سے قبل ٹولنٹن مارکیٹ کا فساڈ اپ گریڈ کر چکاہے، نئے منظور شدہ پلان میں نالہ کور کر کے پک اینڈ ڈراپ لین اور پارکنگ بنائی جائے گی، جدید سلاٹرہائوس مینول اور حفظان صحت کے عین مطابق ہو گا تاہم شہر میں معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سلاٹر ہائوس میں جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن سے سلاٹرنگ تک کی سہولت ہو گی جبکہ ایل ڈی اے سلاٹر ہائوس بنا کر ٹولنٹن مارکیٹ کو مکمل اپ گریڈ کر دے گا۔