میر پور ماتھیلو میں مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں اور عوام کی جانب سے سندہی ٹوپی اجرک پہن کر ریلی نکالی گئی

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پانچ دسمبر سندھ کی ثقافت کے دن کے حوالے سے میر پور ماتھیلو میں مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں اور عوام کی جانب سے سندہی ٹوپی اجرک پہن کر ریلی نکالی گئی، "جیئے سندھ جیئے سندھ وارا جیئن سندہی ٹوپی اجرک وارا جیئن" پر رقص، اس موقع پر جسقم، جساف، ایس ٹی پی و دیگر تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت فقیر رمضان کلوڑ، اکرم میتلو، کمال مہر و دیگر نے کی اس موقع پر رہنماں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے، بنیادی طرح سندھ کی ثقافت پیار محبت، کا مثال ہے، اور عام سندہی لوگ صوفی مزاج اور امن پسند ہیں، سندہی پوری دنیا میں مہمان نوازی کی وجہ سے مشہور ہیں، ا ن کے علاوہ امن پسند صبر کرنا ان کی فطرت ہے، اور سندہی ادب میں صوفی شاعروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل، سامی کا اہم کردار ہے، ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں پوری دنیا میں سندہی ثقافت کا دن منایا جاتا ہے شہر میں تمام دن مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جاتی رہیں ، جبکہ بچے بھی رقص کرتے اور دہمال ڈالتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :