وہاڑی ،قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

وہاڑی ،قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وہاڑی میں بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی۔پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی، مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چوری کے معاملے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویڑن کو رپورٹ ارسال کردی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔