جنسی ہراسانی کا الزام، سیاستدان بھائی کا دفاع کرنے پر امریکی ٹی وی اینکر برطرف

پیر 6 دسمبر 2021 17:14

جنسی ہراسانی کا الزام، سیاستدان بھائی کا دفاع کرنے پر امریکی ٹی وی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) امریکی نشریاتی ادارے نے اپنے سینیئر اینکر اور نامہ نگار کرس کومو کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاست دان بھائی اینڈریو کومو کو دفاع میں مدد فراہم کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوکری سے برطرف کیے جانے سے کچھ روز قبل ہی کرس کو معطل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود بیان میں کہا گیا کہ ہم نے جائزہ لینے کے لیے ایک معتبر قانونی فرم کی خدمات حاصل کیں اور انہیں (کرس کو)فوری طور پر برطرف کر دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جائزے کے دوران کچھ نئی معلومات بھی سامنے آئیں۔کرس کی برطرفی ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد عمل میں آئی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے بھائی کو کچھ تجاویز دی تھیں جو کہ چینل کے لیے پریشانی کا باعث تھیں۔امریکی ٹی وی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ دستاویزات پہلے دستیاب نہیں تھیں اور ان کے سامنے آنے سے کئی سوالات پیدا ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دستاویزات اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ اپنے بھائی کے دفاع میں کرس کی مداخلت ہماری معلومات سے کہیں زیادہ تھی۔

متعلقہ عنوان :