ماحولیاتی تحفظ کیلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز

منگل 7 دسمبر 2021 17:10

ماحولیاتی تحفظ کیلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز
اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ماحولیاتی تحفظ کیلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی اور شعبہ انوائرنمنٹل سائنسز نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے متعلق معاشرے میں آگہی پیدا کرنے کیلیے ایک مشترکہ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف سرگرمیاں جاری ہیں جن میں آگہی ریلیاں، شجر کاری اور پوسٹر مقابلہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ انوئرنمنٹ آفیسر یونس زاہد نے سموگ، گلوبل وارمنگ اور غذائی قلت کے موضوع پہ ایک خصوصی لیکچر دیا۔ مہم کے بارے بات کرتے ہوئے شعبہ باٹنی کے سربراہ ڈاکٹر فہیم ارشد کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی ہدایات کے مطابق ہم نے ماحول اور اس میں موجود نباتات اور حیوانات کے تحفظ کیلیے طلباء، اساتذہ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک جامع مہم کا آغاز کیاہے۔ شعبہ باٹنی سے منسلک دیگر اساتذہ جیساکہ ڈاکٹر سیدہ انجم طاہر، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر شفیق الرحمن، ڈاکٹر نائلہ مختار اور ڈاکٹر ندا بھی ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :