چکوال، ڈپٹی کمشنر چکوال کی پاک آرمی کے میجر ذیشان جہانزیب شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت

منگل 7 دسمبر 2021 18:37

چکوال۔7دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 07 دسمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال ہاشم نے  تحصیل چوآ سیدن شاہ کے علاقہ ڈنڈوت  میں پاک آرمی کے میجر ذیشان جہانزیب شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

   ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میجر ذیشان جہانزیب شہید کے والد سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت اور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ میجر ذیشان جہانزیب گزشتہ روز سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہو گئے تھے ۔